وزیر اعظم عمران خان سے سینیئر سیاست دان چودھری شجاعت حسین کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے سینیئر سیاست دان اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعہ کو ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الہی بھی موجود تھے، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے سینیئر سیاست دان اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے جمعہ کو ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الہی بھی موجود تھے، معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ اپوزیشن کے منفی رویے کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی ہوا۔