وزیر اعظم عمران خان سے شہزاد رائے کی ملاقات، ملک میں تعلیم کے فروغ سے متعلق امور پر بات چیت

174

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے ملاقات کی۔ بدھ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ملک میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی۔