وزیر اعظم عمران خان سے مصر کے تاجروں کے وفد کی ملاقات

99

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے مصر کے تاجروں کے ایک وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) انوار علی حیدر اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین زبیر گیلانی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔