وزیر اعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کی ملاقات

57

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے معروف مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق طیبہ خانم بخاری نے وزیراعظم کو پچاس لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کےلئے پیش کیا۔ انہوں نے کورونا ریلیف مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مذہبی اسکالر طیبہ خانم بخاری کے جذبے کو سراہا۔