وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کی تجاوزیز کی منظور ی لوں گا ،سید ذوالفقار بخاری

46
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کی تجاوزیز کی منظور ی لیں گے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری سے موسم سرما میں پہلی مرتبہ کے ٹو چوٹی سر کرنیوالے نیپالی کوہ پیمائوں کے وفد نے ملاقات کی ۔ کوہ پیمائوں کے وفد کی سربراہی نرمل پرجا کررہے تھے ۔ اس موقع پر معاون خصوصی زلفی بخاری نے کوہ پیمائوں سے پاکستان میں سیاحت اور کوہ پیمائی کے حوالے سے تجاویز لیں ۔ ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ان کی نیپالی کوہ پیمائوں سے ملاقات شاندار رہی جس میں پاکستان میں کوہ پیمائی کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اہم پوائنٹس پر گفتگو کی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد جلد منظوری کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے پاکستان میں کوہ پیمائی کے فروغ کی تجاویز رکھیں گے ۔