وزیر اعظم عمران خان سے نیدرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی ملاقات

99

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے نیدرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے پیر کو یہاں ملاقات کی،وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے بطورِ سفیر نیدرلینڈ نامزدگی پر ایمبیسڈر سلجوق تارڑ کو مبارکباد د دی ،سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی کتاب "All That Art” وزیر اعظم کو پیش کی۔