وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی کی ملاقات ،منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لئے اسلام آباد میں ماڈل سنٹر کے قیام پرگفتگو

141

اسلام آباد۔ 24 ستمبر(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے ملاقات کی۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لئے وفاقی دارالحکومت میں جدید خطوط پر ایک ماڈل سنٹر کے قیام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔