وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات

55

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم کو ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔