اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان شاہین تھری کے کامیاب تجربے پر این سی اے، سٹریٹیجک کمشنز اور سٹریٹیجک فورسز کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ہفتہ کو اپنے تویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نہایت پیشہ ور اور مستقل لگن سے کام کرنے والے سائنسدانوں، انجینئرز اور ٹیکنیشنز پر مشتمل اپنی ٹیم پر بےحد فخر ہے جن کے باعث یہ تجربہ کامیاب ہوا۔ پاکستان زندہ باد!۔