وزیر اعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد کیلئے واپس روانہ

بشکک۔ 14 جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ کرغزستان کے ڈپٹی وزیر اعظم ضمیر بیک عسکروف نے وزیر اعظم کو بشکک ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امن، …

بشکک۔ 14 جون (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 19 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد جمعہ کو اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ کرغزستان کے ڈپٹی وزیر اعظم ضمیر بیک عسکروف نے وزیر اعظم کو بشکک ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے 8 نکاتی ایجنڈا پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی تمام ممالک سے اچھے تعلقات کی بنیاد پر استوار ہے۔