وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد 10سالہ ٹورازم پلان کااعلان کریں گے، سید ذوالفقار بخاری

43
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد 10سالہ ٹورازم پلان کااعلان کریں گے۔

دبئی میں پاکستان بزنس کونسل یواے ای ٹریڈ ڈنر میں شرکت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عید کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں کے تنازعات کے حل کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹ کا اعلان کریں گے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد سیاحت کے فروغ کے لیے 10سالہ ٹورازم پلان کا بھی اعلان کیا جائے گا

۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دوبئی میں ایکسپو کے دوران پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بزنس کونسل کی مدد سے وہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتے ہیں ۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دوبئی میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی زبردست کام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سال کے دوران دوبئی کی بزنس کمیونٹی کی پاکستان میں سرمایہ کاری ڈبل ہوگئی ہے ۔ سرمایہ کاری پر زلفی بخاری نے پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ۔