اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔یہ دورہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔دورے میں وزیر خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور مشیر برائے تجارت وزیر اعظم کے ہمراہ ہوںگے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، دورے کے دوران وزیراعظم ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کریں گے۔