وزیر اعظم عمران خان مخلص، دیانت دار اور محنتی لیڈر اور قوم کی امید ہیں، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

93

اسلام آباد ۔ 30 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مخلص، دیانت دار، محنتی اور دور اندیش لیڈر ہیں اور قوم کی امید ہیں، وہ اپنی جماعت کی روح ہیں اور ان کے بغیر تحریک انصاف کچھ نہیں ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں آصف علی زرداری اور نواز شریف کا اب کوئی مستقبل نہیں رہا، یہ بات درست ہے کہ آصف علی زرداری تاحال پیپلزپارٹی کے امور چلا رہے ہیں لیکن ان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام کو آنے والے مہینوں میں چینی اور آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد میری صحت یابی کیلیے دعائیں کرنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔