وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے

مدینہ منورہ ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد …

مدینہ منورہ ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر مدینہ کے گورنرشہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین اور مشیر تجارت عبد رزاق داو¿د بھی وزیر اعظم کے ھمراہ ہیں۔ عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ روضئہ رسول پر حاضری دیں گے، نوافل اور مغرب کی نماز ادا کریں گے۔

مزید خبریں