وزیر اعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

192

اسلام آباد ۔18 نومبر(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی بطور عالم دین شخصیت اور انکی گرانقدر دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔