سیالکوٹ۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کےرہنماو سابق سپیشل کوارڈینیٹروزیر اعلیٰ پنجاب سعید احمد بھلی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی سازش کو بری طرح ناکام بنادیا اور ثابت کر دیا ہے کہ قوم کا مینڈیٹ کسی کو تحفہ میں نہیں دیا جاسکتا۔
وزیر اعظم عمران خان نے جمہوریت اور آئین کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح برتری سے کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام اورپاکستان دشمن ممالک کی سازشیں ناکام ہوں گی۔پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اپنی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان نے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا اورعالمی سازش کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انتہائی بہادری کے ساتھ آئین کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ عدالت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ قومی اسمبلی میں سپیکر کی رولنگ آئین وقانون کے تحت ہے۔عمران خان کا عوام کے پاس جانے کا فیصلہ جرات مندانہ فیصلہ ہے۔