اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس سنٹر کا افتتاح کردیا۔بدھ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےوزیراعظمم کو ون ونڈو سنٹر اور احساس ون ونڈو منصوبے پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے پودا بھی لگایا۔اسلام آبادمیں پہلے ون ونڈو احساس سینٹر کی طرح ملک کے ہر ضلع میں احساس ون ونڈو سنٹرز کھولے جائیں گے۔احساس ون ونڈومرکز میں ایک ہی چھت تلے احساس کی تمام سہولیات و خدمات تک رسائی ممکن ہوگی۔احساس کے ون ونڈو اقدام کے چھ جزو ہیں۔
احساس ون ونڈو مرکز اس کاپہلا جزو ہے۔ون ونڈو اقدام کے دیگر حصوں میں ڈیجیٹل انفارمیشن و سروسز پلیٹ فارم،موبائل ایپ ، بیک آفس کا مجموعی ڈیجیٹل انٹرفیس، مربوط ڈیٹا بیس اوریکساں ومربوط بینیفیشری ٹارگٹنگ پالیسی شامل ہیں۔