وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

190
وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ سانحہ اے پی ایس کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کو یقین دلایا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس )کے ذمہ داروں کو بے نقاب کریں گے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں سانحہ اے پی ایس سے متعلق صورت حال پیش کی اور یقین دلایا کہ سانحےمیں جو بھی ذمہ دار ہیں ان کو بے نقاب کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عدالت کو نواز شریف مطلوب ہیں تو وزارت داخلہ 24 گھنٹوں میں نواز شریف کو واپسی کے لیے پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات فراہم کرے گی