اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے صدر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان میرے اس پیغام کا اعادہ ہے کہ ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں بالخصوص مسلم قیادت کو یہ پیغام اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لئےغیر مسلم دنیا کے لیڈروں تک پھیلانا چاہییے۔