وزیر اعظم عمران خان نے للہ جہلم دو رویہ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

66

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے للہ ۔جہلم دو رویہ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 128 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک 16 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی اور اس کی تکمیل 30 ماہ میں ہوگی ۔

وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس سڑک کی تعمیر سے چکوال، خوشاب، منڈی بہائوالدین، گجرات اور میر پور کے علاقوں میں رابطہ قائم ہوگا،مذکورہ سڑک کی وجہ سے سیاحت کے فروغ، کاشت کی فارم تا مارکیٹ رسد، روزگار کے مواقع میں اضافہ اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، وزیراعظم آزاد کشمیرعبدالقیوم نیازی ، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھی شرکت کی۔