وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بحالی کےلئے ایکسپورٹ سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، علی حیدر زیدی

55
وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بحالی کےلئے ایکسپورٹ سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، علی حیدر زیدی
وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بحالی کےلئے ایکسپورٹ سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، علی حیدر زیدی

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی بحالی کےلئے ایکسپورٹ سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، پاکستانی بندرگاہوں کو سہولیات کی فراہمی کے بین الاقوامی انڈکس پر بہتر بنایا جائے گا،کورونا وائرس کے منفی اثر ات کے باوجود رواں مالی سال کے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 8 فیصد گروتھ متاثر کن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں اپٹما آفس میں مرکزی چیئرمین عادل بشیر اور اپٹما پنجاب کے چیئرمین عبدالرحیم ناصر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں بہتری لانے کےلئے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کردار قابل ستائش ہے، کورونا وائرس کے منفی اثر ات کے باوجود رواں مالی سال جولائی تا جنوری ٹیکسٹائل انڈسٹری میں 8 فیصد گروتھ متاثر کن ہے ، امید ہے کہ ایکسپورٹ کا شعبہ مزید ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کےلئے وزیر اعظم عمران خان نے ایکسپورٹ سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، میری وزارت بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کا مرکز بن سکے۔

وفاقی وزیر نے پاکستانی بندرگاہوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کےلئے متعلقہ وزارت کے اقدامات سے بھی اپٹما قیادت کو آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستانی بندرگاہوں کو سہولیات کی فراہمی کے بین الاقوامی انڈکس پر بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پرمرکزی چیئرمین اپٹما عادل بشیر نے بندرگاہوں سے متعلق ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا، وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کاروباری برادری کو تمام بندرگاہوں پر فوری کلیئرنس اور پورٹس سے جڑے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔