وزیر اعظم عمران خان نے نومبر میں گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کے معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ڈاکٹر شہباز گل

96
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر میں گوادر میں غیر قانونی ماہی گیری کے معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ گوادر سے منسلک غیر قانونی ماہی گیری کے مسلے کو فوری حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں، اس کمیٹی میں تمام اداروں کے لوگ شامل ہیں تا کہ ایک دوررس اور جامعہ حل نکالا جائے،اگلے3دن میں اس کمیٹی کی سفارشات جمع ہوں گی اور اس مسلے کو حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ غریب کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی صورت کسی غریب کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے بلوچستان میں جو ترقیاتی کام کئےہیں اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی، بلوچستان وزیراعظم کے دل کے قریب ہے۔