وزیر اعظم عمران خان نے وزارت کی پالیسیوں کی تعریف کی ہے ، یہ ان کے لیے اہم لمحات ہیں،وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی

54

اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان کی وزارت کی پالیسیوں کی تعریف کی ہے اور یہ ان کے لیے اہم لمحات ہیں ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے یہ مہربان لمحات ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت بحری امور کے کاموں کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا انشاءاللہ ہم چیلنجوں پر قابو پالیں گے اور پاکستان میں بلیو اکانومی کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔