وزیر اعظم عمران خان نے 1996ء میں تحریک شروع کی اور 22 سال کے بعد 2018ء میں پی ٹی آئی اقتدار میں آئی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

48

اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 1996ء میں تحریک شروع کی اور 22 سال کے بعد 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اقتدار میں آئی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان مرد بحران ہیں، ا ن کی پالیسی پر اختلاف ہو سکتا ہے لیکن کردار پر نہیں ،وہ ماریں کھا کر ادھر پہنچے ہیں۔ اپوزیشن کے جلسوں کے بارے میں ہم نے ان کے ملتان میں جلسہ کے بعد پالیسی تبدیل کی اور انہیں جلسے کرنے دیے۔ علی محمد نے کہا کہ اس کے بعد لاہور جلسہ ہوا جس میں عوام نے انہیں ریجکٹ کر دیا اور یہ ن لیگ کے گڑھ میں مسترد ہوئے جہاں ان کے 11 ایم این اے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر جگہ ہمارے مخالفین بدلتے ہیں سندھ میں ہمارے مد مقابل پی پی پی ہے، بلوچستان میں قومی نیشنل پارٹی، کے پی میں اے این پی اور جے یو آئی جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن ہے ۔ ہم اللہ کے حکم سے موجود ہیں اور تب تک رہیں جب تک اپنے نظریے پر رہیں گے۔ ہم پریکٹکل باتیں کریں گے اگر اپوزیشن والے سمجھتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو ان کی پٹیشن اتنی کم کیوں ہے ، یہ سپریم کورٹ کیوں نہیں گئے، انہوں نے لیگل راستہ کیوں اختیار نہیں کیا۔ ملکی ایکسپورٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا جن میں سیمنٹ کی 2020ء میں 8 فیصد ایکسپورٹ بڑھی، انجینئرنگ گڈز19 فیصد بڑھیں،آئی ٹی سیکٹر میں 44 فیصد اضافہ ہوا، فارما سیویٹکل میں 23 فیصد اضافہ، ٹرانسپورٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا، ، 18 فیصد کٹلری کی ایکسپورٹ بڑھیں ، 24فیصد نیٹ ویئر میں ، 13 فیصد بیڈ ویئر اور 13 فید ریڈ میڈ میں ملکی ایکسپورٹ بڑھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبردست بات ہے ہم نے 50 ہزار پاور لوم اوپن کی ہیں 30 ہزار اور ہونے جارہی ہیں۔