وزیر اعظم عمران خان پشاور پہنچ گئے، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن منصوبے ،انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کریں گے

120

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان آج (بدھ کو)پشاور پہنچ گئے۔وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کریں گے۔کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔وزیر اعظم جلوزئی، نوشہرہ میں ہائوسنگ فلیٹس کا افتتاح کریں گے اور الاٹمنٹ لیٹر حوالے کریں گے