وزیر اعظم عمران خان پشاور پہنچ گئے ،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے استقبال کیا

145

اسلام آباد ۔ 09مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان پیر کو پشاور پہنچ گئے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر مواصلات مراد سید اور وزیر مذہبی امور نورالحق قادری وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم انڈر 21 گیمز کے آغاز کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔