نیویارک ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ وفد کے سربراہوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جو کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے74 ویں اجلاس کے موقع پر دیا گیا۔ عشائیہ میں ترکی اور دیگر ممالک کے وزراءخارجہ نے شرکت کی۔