وزیر اعظم عمران خان کانیشنل کمانڈ اتھارٹی کی سٹریٹجک فورسز کمانڈ جوہری فیسلیٹی کا دورہ

217
وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس (کل) پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نےنیشنل کمانڈ اتھارٹی کی سٹریٹجک فورسز کمانڈ جوہری فیسلیٹی کا دورہ کیا۔

ایوان وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی آمد پر ان کا استقبال چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کیا۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے دورے کے دوران وزیر اعظم کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا ۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں اور اہلکاروں کی انتھک کوششوں کو سراہا اور اس کا اعتراف کیا اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور تحفظ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔