وزیر اعظم عمران خان کا ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقوق اور قانون کی بالادستی کی جنگ ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی آجائے تو تمام مسائل ختم ہو جائےں گے، زیادہ بڑا جرم کرنے والوں کو زیادہ سہولیات ملتی رہی ہیں ، ملک پر 24 ہزار ارب روپے کے قرضے چڑھانے والوں کو جیل میں ٹی وی اور اے سی ملتا …

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقوق اور قانون کی بالادستی کی جنگ ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی آجائے تو تمام مسائل ختم ہو جائےں گے، زیادہ بڑا جرم کرنے والوں کو زیادہ سہولیات ملتی رہی ہیں ، ملک پر 24 ہزار ارب روپے کے قرضے چڑھانے والوں کو جیل میں ٹی وی اور اے سی ملتا ہے، غریب کے گھروں میں بھی یہ سہولت نہیں، ہم نے پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے،سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کی وجہ سے کمزور طبقہ پس رہا ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، قرآن کا حکم ہے کہ کسی کو زبردستی دائرہ اسلام میں داخل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں کے مطابق ڈھالیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ایوان صدر میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذہب ہم آہنگی نور الحق قادری اور وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت ارکان پارلیمنٹ اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔