وزیر اعظم عمران خان کا سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافے پر اظہار مسرت

162

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر میں نمایاں اضافے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ اگست 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2,095 ملین ڈالر بھجوائے جوگزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24.4% زیادہ ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جولائی2020 میں یہ ترسیلات 2,768 ملین ڈالرکی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت 31 فیصد زیادہ رہیں۔