اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق تمام وزارتوں اور محکموں میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس کی سربراہی بیس گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کریگا۔ کمیٹی تعینات افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کریگی، تمام حل شدہ …
وزیر اعظم عمران خان کا سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق تمام وزارتوں اور محکموں میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی جس کی سربراہی بیس گریڈ کا افسر یا جوائنٹ سیکرٹری کریگا۔ کمیٹی تعینات افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کریگی، تمام حل شدہ وغیرحل شدہ شکایات اور خامیوں کی نشاندہی ترجیحی بنیادوں پر کی جائیگی، افسران بالا کی بجائے شکایات کو ماتحت عملے کے سپرد کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے مسائل حل ہونے کی بجائے طوالت پکڑتے جارہے ہیں۔ بعض شکایات سے متعلق ریلیف نہ دیئے جانے کی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں اور بعض کیسز کو گائیڈ لائن کے تحت حل کرنے کی بجائے بند کردیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ افسران کے پاس شکایات کے حل کا کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہوتا۔ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں کو جائزہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ تمام وزارتوں محکموں کی کمیٹیاں 30 یوم میں وزیر اعظم کو اپنی رپورٹ پیش کرینگی۔ اس سلسلے میں تمام وزارتوں اور صوبائی محکموں کو خط لکھ دیا گیا ہے۔







