اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کووڈ 19 پازیٹیوآنے پران کی اور خاتون اول کی فوری صحت یابی کی دعائوں اور نیک خواہشات پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور اس سے باہر ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کووڈ 19 پازیٹیوآنے پر ان کی اور خاتون اول کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم اورخاتون اول کا کووڈ 19 ہفتہ کوپازیٹیوآیا تھا۔