وزیر اعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن زید سے اظہار تشکر

88

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے 572 پاکستانی قیدی رہا کرنے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن زید کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ متحدہ عرب امارات حکومت کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں۔ یو اے ای حکومت کا یہ قدم دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔