اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مین آف دی ایئر منتخب ہونا پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ اردن کے اشاعتی ادارے مسلم 500کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان …
وزیر اعظم عمران خان کا مین آف دی ایئر منتخب ہونا پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے،زلفی بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا مین آف دی ایئر منتخب ہونا پورے ملک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ اردن کے اشاعتی ادارے مسلم 500کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر 2020ء کے لیے منتخب کرنا عوام کے وزیر اعظم کے لیے ایک اور تعریف اور پورے ملک کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ اردن کے اشاعتی ادارے نے وزیر اعظم عمران خان کو مین آف دی ایئر جبکہ امریکی کانگریس ویمن راشدہ طالب کو ویمن آف دی ایئر قرار دیا ہے۔







