اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان سے رابطہ کیا اور ساہیوال واقعہ پر رپورٹ طلب کی ہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ واقعہ کی مفصل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں تاکہ حقائق واضح ہوں۔