وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن زاہد مہمند کے کورونا سے انتقال پر افسوس کا اظہار

83
وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن زاہد مہمند کے کورونا سے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکن زاہد مہمند کے کورونا سے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے اور عوام پر زور دیاہے کہ وہ کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ آج پی ٹی آئی کے ایک نوجوان کارکن زاہد مہمند کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔ زاہد نے پشاور میں نچلی سطح پر ہماری پارٹی کو منظم کرنے کا کام کیا۔ ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتاہوں اور ان کیلئے دعاگو ہوں۔ س

ب کو کورونا سے بچنے کیلئے ضابطہ کار پر عمل کرنا چاہئے اور ماسک پہنیں۔