وزیر اعظم عمران خان کا کامران بنگش سے اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

121

پشاور۔10 جون (اے پی پی)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس وٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش کو پیر کے روز وزیراعظم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فون کیا اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کی۔وزیراعظم نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کامران بنگش سے انکی اہلیہ کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ غم اور صدمے کی اس گھڑی میں کامران بنگش اور سوگوار خاندان کیساتھ ہوں۔وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کیلئے دعا کی۔