اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نےکینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکی جانب سے اسلاموفوبیا کے انسداد کے لئے خصوصی نمائندے کے تقرر کا خیرمقدم کیا ہے۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نےکہا کہ جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اسلاموفوبیا کی صریح مذمت اور دورحاضر کی اس لعنت کے انسداد کے لئے نمائندہ خصوصی کے تقرر کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی اس بروقت ترغیب میں اس دعوت کی بازگشت ہے جو میں ایک عرصے سے دنیا کو دے رہا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے باہم مل کر اس آفت کے خاتمے کا سامان کریں۔