وزیر اعظم عمران خان کا 8 اکتوبر 2005 ء کے زلزلہ کے حوالہ سے دوبارہ ابھرنے کی قوت کے دن کے موقع پر پیغام

168
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ
انصاف اور قانون کی عملداری کے بغیر ریاستوں کا شیرازہ بکھر جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے تیاریوں ، خطرات میں کمی لانے اور موثر روک تھام کے لئے مزید موثر اور ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھیگی۔انہوں نے 8 اکتوبر کو دوبارہ ابھرنے کی قوت کے دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان سانحات کے خطرات میں کمی لانے سے متعلق علاقائی اور عالمی فریم ورک کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے 2005 کے اندوہناک زلزلے کے 14 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں 8اکتوبر کے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھو نے والے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ زلزلے کے اس بڑے واقعے نے تباہی ، درد اور رنج کی ناقابل فراموش یادیں چھوڑی ہیں ، تاہم ، پاکستانی قوم نے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے قربانیوں ، انسان دوستی ، باہمی مدد اور دوبارہ ابھرنے کی قوت کے مثالی جذبے کا مظاہرہ پیش کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت اس طرح کی تباہی سے نمٹنے کے لئے جو نظام موجود ہے وہ اس صورتحال سے نمٹنے کے قابل ہر گز نہیں تھا لیکن انہیں خوشی ہے کہ پارلیمنٹ کیذریعے ایک جامع اور موثر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سسٹم کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نظام میں مزید اصلاحات لانے اور اس کی مضبوطی کے لئے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے میرپور ، آزاد جموں و کشمیر کے حالیہ زلزلے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کی مکمل بحالی تک متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ دوبارہ ابھرنے کی قوتکا قومی دن پاکستان کے عوام کو تباہی کے خطرے سے متعلق انتظام کے بارے میں نہ صرف اپنے علم میں اضافہ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا بلکہ تیاری ، حفاظت ، لچک اور خود انحصاری کا پیغام بھی پھیلائے گا۔