اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آزادی کشمیر اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کریں گے۔ ریڈیو پاکستان کے رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد چین کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران معیشت اور مسئلہ کشمیر زیربحث آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کاپکا دوست ہے اور پاک چین دوستی کوہِ ہمالیہ سے زیادہ بلند ہے ۔وفاقی وزیر نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ وہ اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو بحرانوں میں نہ ڈالیں۔