وزیر اعظم عمران خان (کل)منگل کو بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے

112
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان (کل)منگل کو بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی صحت کارڈ کا اجراء خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، ضلع تھر پارکر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کیا جاچکا ہے۔

بہاولپور ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر کے ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد افراد کی شمولیت کے بعد پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے مستفید ہونےوالے اہل گھرانوں اور افراد کی تعداد میں 63 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت 10 لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔ وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔