وزیر اعظم عمران خان کل بدھ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کریں گے

99

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کل بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کریں گے۔

وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام تخفیف غربت کے لئے وزیر اعظم کے وژن کا حصہ ہے جس میں نوجوانوں، خواتین، کسانوں، کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لئے دوسالوں میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔کامیاب پاکستان پروگرام کا بنیادی مقصد نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنا اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔تقریب فیصل مسجد اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔