وزیر اعظم عمران خان (کل) راولپنڈی میں ماں و بچہ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،منصوبے پر چھ ارب خرچ ہوں گے، شیخ رشید احمد

115

راولپنڈی ۔ 9 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے ریلوئے شیخ رشید احمدنے کہاہے کہ چھ ارب روپے کی لاگت سے شروع ہونے والے ماں بچہ ہسپتال کا کل وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سنگ بنیاد رکھیں گے،یہ منصوبہ دو ہزار پانچ میں شروع کیا گیا تھا اس وقت اس کی تعمیری لاگت کم تھی جو بڑھ چکی ہے،راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زچگی کے دوران ایک بیڈ پر تین خواتین گزاراکرتی ہیں، یہ منصوبہ یہ پاکستان کا سب سے جدید ترین ہسپتال ہوگاجوچار سوبستروں پر مشتمل ہوگا جبکہ ابتدائی مرحلے میں دو سوبستر شامل ہیں اور گیارہ آپریشن تھیٹر ہیں، منصوبے میں دنیا کے جدیدترین آپریشن تھیٹر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام ماں بچہ ہسپتال کے سائیٹ ایریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ جلد لئی ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں،وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور چیف آف آرمی اسٹاف کے مشکور ہوں جنہوں نے اس میں خصوصی توجہ دی۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایم ایل ون اور نالہ لئی ہمارے دیرینہ منصوبے ہیں۔سابق چیف جسٹس کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس منصوبے کے لئے یہ جگہ الاٹ کروا کر دی تھی۔جنرل ہسپتال بنانے کی تجویزدی تھی مگر اب ماں بچہ ہی ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں ایک اور ٹرین چلاینگے،سرسید ایکسپریس کا پندرہ جون کو افتتاح کرینگے،ریلوئے میں ایک روپیہ نہیں لگایا پانچ بلین روپے زیادہ کمائے،اخراجات نہیں بڑھے، سترہ لاکھ لیٹر لوگوں سے بچایا اور نئی ٹرینیں بھی چلائیں۔کچھ لوگوں کی جانب سے ملک اور عمران خان کو کمزور کرنے کی بین الاقوامی سازش کی جا رہی ہے۔راولپنڈی میں جلد ہمارے تین بڑے پروگرام ہوں گے جن میں اہم منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا مگر اس میں قومی خزانے سے کچھ بھی خرچ نہیں کر رہے،ایم ایل ون اور نالہ لئی کا افتتاح وزیراعظم کرینگے،دس ہزار نوکریوں پر دس لاکھ درخواست موصول ہوئی ہیں،وزیر اعظم کے حکم پر قرعہ اندازی کرینگے۔