وزیر اعظم عمران خان کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایویوف کو ٹیلی فون ‘ دوسری بار صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد

83

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایویوف کو ٹیلی فون کرکے دوسری بار صدارتی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

منگل کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ دوسری بار صدارتی انتخابات میں کامیابی عوام کی جانب سے ازبک صدر شوکت مرزایویوف پر اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سےعلاقائی روابط کے ایجنڈےکو آگے بڑھانے کےلئے ٹرانس ایشاء ریلوے منصوبے میں تعاون کا اعادہ کیا۔دونوں رہنمائوں نے تجارت، معیشت،سرمایہ کاری،توانائی،سیکیورٹی اور تعلیم کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔