وزیر اعظم عمران خان کی تقریر نے مخالفین کو بھی تعریف پر مجبور کردیا ، مراد سعید

51

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ‏ وزیر اعظم کی تقریر نے مخالفین کو بھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا ہے، ماسوائے جن کے ناپاک عزائم اور مفادات کو انصاف اور احتساب کی بات سے گزند پہنچ رہی ہے ۔

اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں غریب کے درد، انصاف کے درس، قوم کی خودداری کی پاسداری، اپنے مزدور سے حب سے لے کر کشمیر کے مظلوم تک کی فکر اور اس کے احساس کی بات کی۔

وزیراعظم کی تقریر نے مخالفین کو بھی تعریف پر مجبور کردیا ماسوائے جن کے ناپاک عزائم اور مفادات کو انصاف اور احتساب کی بات سے گزند پہنچ رہی ہے