اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے اہلیہ اور 2 بچوں سمیت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
اتوار کو وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صوابی کے انبار انٹرچینج پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب خان آفریدی ،اہلیہ اور دو بچوں کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس بھیانک اقدام کے ذمہ دار گرفتار کئے جائیں گے اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔