اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے جیسنڈا آرڈرن کو نیوزی لینڈ کے انتخابات میں شاندار کامیابی پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جیسنڈا کے شفقت آمیز قائدانہ طرز عمل نے نہ صرف نیوزی لینڈ بلکہ پاکستان میں بھی لوگوں کے دل جیتے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تعاون کو وسعت دینے اوردوستی کے رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔