اسلام آباد۔1اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں واضح کامیابی پر وزیر اعلی محمود خان اور تحریک انصاف کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیرملکی آقائوں کے آگے بکنے والے غداروں کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نتائج ان غداروں کواس کی پیشگی وارننگ ہے جو ان کے حلقوں میں ان کے ساتھ ہونا ہے۔