اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان کی موجودہ صورت حال کے حوالے سےجائزہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور اہم عالمی شخصیات کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں پر بریفنگ دی
۔ان ملاقاتوں میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ افغان عوام کی امنگوں کے مطابق نمائندہ حکومت قائم ہو۔