وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد

96
APP87-09 LAHORE: March 09 - Prime Minister Imran Khan receiving a briefing on Revenue Recovery in Punjab. APP

لاہور ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہفتہ کو یہاں منعقد ہوا۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اجلاس کوبتایا کہ اس سال ریونیو ریکوری میں گز شتہ سال کی نسبت پہلے 7 ماہ کی مدت میں پندرہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس کے علاوہ بورڈ آف ریونیو نے اپنے سالانہ بجٹ اخراجات میں بھی نما یا ں کمی کی ہے۔